LIVE

‘بے بی شارک’ یو ٹیوب پر 10 ارب ویوز والی پہلی ویڈیو بن گئی

ویب ڈیسک
January 14, 2022
 

بے بی شارک ویڈیو نے 10 ارب سے زائد مرتبہ دیکھے جانے کا سنگ میل 5 سال کے عرصے میں مکمل کیا ہے— فوٹو: اسکرین گریب

بچوں کی نظم ‘بے بی شارک’ یوٹیوب پر 10 ارب سے زائد بار دیکھے جانے والی پہلی ویڈیو بن گئی۔

بے بی شارک ویڈیو نے 10 ارب سے زائد مرتبہ دیکھے جانے کا سنگ میل 5 سال کے عرصے میں مکمل کیا ہے۔

یہ ویڈیو جنوبی کوریا کی ایجوکیشنل کمپنی پنک فونگ نے بنائی ہے جس میں امریکی گلوکارہ ہوپ سیگوئن نے نظم پڑھی ہے۔

یہ ویڈیو 18 جون 2016 کو یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی تھی اور اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔

اس سے قبل نومبر 2020 میں بھی ‘بے بی شارک’ یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ویڈیو بنی تھی اور اسے اُس وقت 7 ارب 30 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔