LIVE

سائبر کرائم مقدمہ: عدم پیشی پر میشا شفیع کے وارنٹ گرفتاری جاری

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

ضلع کچہری لاہور میں مجسٹریٹ نے سائبر کرائم مقدمے میں عدم پیشی پر میشا شفیع و دیگر کے وارنٹ گرفتاری کا تحریری حکم جاری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے  میشا شفیع، ماہم جاوید، علی گل، فیصان رضا اور حسیم الزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع سمیت 5 ملزموں کی حاضری معافی کی درخواستیں ناقابل وضاحت ہیں اس لیے  میشا شفیع سمیت 5 ملزم آئندہ سماعت پر 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروا کر پیش ہوں۔ 

اس کے علاوہ عدالت نے ملزمہ فریحہ ایوب کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جبکہ عدالت نے شریک ملزم علی گل پیر کی بریت کی درخواست پر وکلا کو 8 فروری کو طلب کر لیا ۔