میشا شفیع نے علی ظفر سے مصالحت کی خبریں مسترد کردیں

گلوکارہ میشا شفیع نےگلوکار علی ظفر کے ہتک عزت کے دعویٰ پر مصالحت کی خبروں کو بے بنیاد قراردے دیا۔

 ،، کہتی ہیں کہ اگر صلح کرنا ہوتی تو جرح کےلیے بیرون ملک سے نہ آتیں، سیشن عدالت نے عدالتی وقت ختم ہونے پر میشاشفیع کو 4جنوری کو 10 بجےپھر پیش ہونے کی ہدایت کر دی

لاہورکی سیشن عدالت میں گلوکارہ میشا شفیع ہتک عزت کے دعویٰ میں پیش ہوئیں، گلوکارعلی ظفر کے وکلا نے میشا شفیع کے بیان پر 5گھنٹے جرح کی۔

عدالت میں میشا شفیع نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ان کے بیان سے علی ظفر کو فائدہ ہوا، علی ظفر کو اتنے ایوارڈز اور فوائد ملے جنہیں دیکھ کر نہیں لگتا کہ علی ظفر کو کوئی مالی یا شہرت کا نقصان ہوا۔

عدالت نے میشا شفیع کو 4جنوری کو 10 بجے پھرپیش ہونے کی ہدایت کی۔

بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ صلح کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ کیس خواتین کے حقوق کیلئے لڑ رہی ہیں، اگر صلح کرنا ہوتی تو عدالت میں تلخ سوالات کا جواب نہ دے رہی ہوتی۔

مزید خبریں :