LIVE

اومی کرون سے بچاؤ کیلئے کونسا ماسک مؤثر ہے؟ امریکی ماہرین نے بتا دیا

ویب ڈیسک
January 15, 2022
 

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کووڈ کی نئی قسم اومی کرون کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہور ہا ہے اور طبی ماہرین کی جانب سے عوام کو ماسک لازمی پہننے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

ایسے میں ایک سوال جو انتہائی اہم ہے وہ یہ کہ کیا کورونا سے بچاؤ کے لیے سرجیکل ماسک کے بجائے کپڑے کا ماسک مؤثر ثابت ہو سکتا ہے؟

امریکی ماہرین کے مطابق کپڑےکے ماسک کورونا سے بچانےمیں مؤثر  ثابت نہیں ہو رہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کپڑےکے ماسک سرجیکل ماسک کے مقابلے میں کورونا سے تحفظ نہیں دیتے۔

امریکی ماہرین نے بتایا کہ کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کے خلاف این95 ماسک سب سےزیادہ مؤثر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 52522 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4286 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 4 افراد انتقال کر گئے۔