LIVE

جنوبی پنجاب میں بچوں میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی

ویب ڈیسک
April 25, 2024
 

گزشتہ 24 گھنٹے میں خسرہ کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ خسرہ سے متاثرہ زیادہ تربچوں کی عمر ایک سال سے بھی کم ہے: چلڈرن اسپتال/ فائل فوٹو

ملتان: جنوبی پنجاب میں بچوں میں خسرے کی وبا تیزی سے پھیلنے لگی۔

جنوبی پنجاب میں خسرہ سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

چلڈرن اسپتال کے مطابق اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹے میں خسرہ کے 13 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ خسرہ سے متاثرہ زیادہ تربچوں کی عمر ایک سال سے بھی کم ہے۔

چلڈرن اسپتال کے مطابق رواں سال اسپتال میں خسرہ کے 780 کیسز رپورٹ ہوئے اور اس وقت چلڈرن اسپتال میں خسرہ سے متاثرہ 45 بچے زیر علاج ہیں۔

بچوں میں خسرے کی وبا کی صورتحال خراب ہونے پر شہری اور طبی عملہ حکومت کی طرف سے اقدامات کا منتظر ہے۔