LIVE

نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے مسترد کر دی

ویب ڈیسک
January 16, 2022
 

جوکووچ کورونا ویکسین نہ لگوانے پر آسٹریلیا میں گرفتار ہیں:فوٹو فائل 

آسٹریلیا کی فیڈرل کورٹ نے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کی ویزا اپیل مقدمے مسترد کر دی۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق آسٹریلین حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا تھا، بعد ازاں نواک جوکووچ نے ویزے کی منسوخی کےخلاف اپیل دائر کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے  آسٹریلین فیڈرل کورٹ نے  سماعت پر فیصلہ سناتے ہوئے سربین ٹینس اسٹار کی ویزا منسوخی کے خلاف اپیل مسترد کر دی ہے۔

آسٹریلین میڈیا رپورٹس کے مطابق اپیل مسترد ہونے پرجوکووچ کو آسٹریلیا سے ملک بدر کر دیاجائے گا اور وہ آسٹریلین اوپن میں حصہ بھی نہیں لے سکیں گے اور عدالتی حکم کے مطابق جوکووچ ملک سے باہر جانے تک حراست میں رہیں گے۔

جوکووچ کی ویزا منسوخی، آخر معاملہ کیا ہے؟

امکان تھا کہ  اگر جوکووچ  آسٹریلین اوپن کھیلتے تو  21  فتوحات کا نیا عالمی ریکارڈ بنا پاتے، 20 گرینڈ سلم کے ساتھ وہ رافیل نڈال اور راجر فیڈرر کے ہم پلہ ہیں، نڈال اور فیڈرر سے آگے نکلنے کے لیے جوکووچ کو ایک اور ٹورنامنٹ جیتنا ہے۔