14 جنوری ، 2022
آسٹریلین حکومت نے سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جووکووچ کا ویز ا منسوخ کر دیا۔
نواک جوکووچ چند روز قبل ہی آسٹریلین بارڈر فورس کے فیصلے کے خلاف قانونی جنگ جیتے تھے اور عدالت نے انہیں آسٹریلیا میں داخلے کی اجازت دی تھی۔
تاہم حکومتی وکیل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے وزیر برائے ویزہ امور کے پاس اختیار ہے کہ وہ نواک جوکووچ کا ویزہ دوبارہ منسوخ کر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے عدالت کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو نواک جوکووچ کو تین سال تک آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اور اب اطلاعات ہیں آسٹریلین حکومت نے ٹینس نمبر ون کھلاڑی جوکووچ کا ویزا منسوخ کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچے تھے تاہم بارڈر سکیورٹی فورس نے کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر انہیں حراست میں لے لیا تھا۔