Time 15 جنوری ، 2022
کھیل

ٹینس اسٹار جوکووچ کو آسٹریلیا میں پھر حراست میں لے لیا گیا

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو آسٹریلین بارڈر حکام نے ایک بار پھر حراست میں لے لیا۔

آسٹریلین بارڈرحکام سربیا کے عالمی نمبر ون ٹینس کھلاڑی نواک جوکووچ کا انٹرویو کریں گے۔

آسٹریلین حکام نے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ویزا گزشتہ روز منسوخ کیا تھا تاہم سربین ٹینس اسٹار نے آسٹریلین حکومت کا فیصلہ ایک بار پھر عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی آسٹریلین حکام نے نواک جوکووچ کو کووڈ پروٹوکول کی خلاف ورزی پر حراست میں لیتے ہوئے ان کا ویزا منسوخ کر دیا تھا لیکن عدالت نے حکومتی فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے جوکووچ کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی تھی۔ 


مزید خبریں :