LIVE

ماہرہ خان نے اومی کرون سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل تبدیل کرلیا

ویب ڈیسک
January 17, 2022
 

ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لُک کی تصاویر شیئر کی —فوٹو: ماہرہ خان انسٹاگرام 

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنا ہیئر اسٹائل بدل کر مداحوں کو سرپرائز دے ڈالا۔

 ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے لُک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ 'وہ ’اومیکرون‘سے صحت یاب ہوچکی ہیں، ہیئر اسٹائل اور انداز تبدیل کر کے اچھا محسوس کر رہی ہیں۔

اداکارہ نے لکھاکہ' جب میں بال کٹواکر گھر آئی تو میری ماں حیران ہوگئیں'۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان کچھ دنوں قبل کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کا شکار ہوگئیں تھیں۔