LIVE

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا

اویس یوسف زئی
January 18, 2022
 

عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ کیا تھا— فوٹو:فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) بحال کردیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ اور جسٹس عامرفاروق پر مشتمل بینچ نے فیصلہ سنایا۔

عدالت نے طارق جاوید بنوری کو بطور چیئرمین ایچ ای سی بحال کردیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فریقین کے وکلا اور اٹارنی جنرل کے دلائل مکمل ہونے پرفیصلہ محفوظ کیا تھا۔