LIVE

ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والا ڈکیت گرفتار

طلحہ ہاشمی
January 18, 2022
 

کراچی میں پولیس نے ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر لگانے والے ڈکیت کو 4 رکنی گروہ کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت فیضان خان کے فیس بک پر 1377 فالوورز تھے اور وہ  ماڈلز کے انداز میں اپنی تصاویر بھی لگایا کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فیضان 4 رکنی گروہ کے ہمراہ وارداتیں کیا کرتا تھا، فیضان اور اس کے گروہ پر 20 سے زائد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں فیضان، نور حسن، سمیر اور حسین شامل ہیں۔

پولیس نے کا کہنا ہے کہ بریگیڈ پولیس نے شہریوں کی مدد سے 4رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا تھا جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 32 موبائل فونز اور اسلحہ بھی ملا ہے

پولیس کے مطابق ڈکیت سچل، بلال کالونی، خواجہ اجمیر نگری اور فیروزآباد سمیت کئی تھانوں کو مطلوب تھا۔