LIVE

آئندہ 2 روز کے دوران کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟

ویب ڈیسک
January 18, 2022
 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ 2 روز کراچی میں صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے— فوٹو: فائل

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف، موسم خشک اور سرد رہنے کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئندہ 2 روز کراچی میں صبح کے وقت ہلکی دھند رہنے کا امکان ہے، اس دوران موسم خشک اور سرد رہے گا، کم سے کم درجہ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25سے27 ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکا امکان ہے جبکہ ہوائیں مغرب اور  شمال مغرب سے چل سکتی ہیں، 22جنوری سے شہر میں سردی بڑھنے کا امکان ہے، اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں بھی جاسکتا ہے۔