LIVE

نیوزی لینڈ کا دورہ آسٹریلیا کورونا کی نذر ہو گیا

ویب ڈیسک
January 19, 2022
 

آکلینڈ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ آسٹریلیا ملتوی ہو گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا، دورے میں 3 ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی شامل تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورت حال کے باعث دورہ آسٹریلیا ملتوی کیا گیا۔

کرکٹ آسٹریلیا نے بھی سیریز ملتوی ہونےکی تصدیق کر دی ہے۔

کرکٹ نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ دونوں بورڈز باہمی مشاورت سے سیریز کی نئی تاریخوں کا فیصلہ کریں گے۔