LIVE

سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک
January 20, 2022
 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ —فوٹو: فائل 

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

پولیس کے مطابق تینوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ  2 ملزم فرارہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 3 پستول، نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد کیا گیا ہے۔