LIVE

ڈکیتی کے کیس میں شوہر کے سامنے خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف

ویب ڈیسک
January 21, 2022
 

ڈکیتی کا واقعہ پانچ ماہ پہلے پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا: پولیس/ فائل فوٹو

فیصل آباد میں پانچ ماہ پہلے ہونے والی ڈکیتی کے کیس میں خاتون سے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کےمطابق ڈکیتی کا واقعہ پانچ ماہ پہلے پیش آیا جس میں ڈاکوؤں نے دوران تفتیش خاتون سے زیادتی کا بھی انکشاف کیا۔

پولیس کہنا ہےکہ  7رکنی ڈاکو گینگ مختلف وارداتوں میں ملوث تھا، اس گینگ نے متاثرہ خاتون کے گھر ڈکیتی کی اور متاثرہ فیملی نے صرف ڈکیتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔

دوسری جانب متاثرہ فیملی نے الزام عائد کیا ہےکہ ڈاکوؤں نےخاتون کو شوہر  کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس کو ڈکیتی اور زیادتی سے متعلق بتایا تھا لیکن  پولیس نے میڈیکل کرایا اور نہ زیادتی کی دفعہ لگائی۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ  ملزمان نے مجھ پر تشدد کیا اور زیادتی کی، پولیس نےزیادتی کی دفعات شامل نہیں کی، پانچ ماہ سے دھکے کھارہے ہیں۔