LIVE

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت آج کیا رہی؟

ویب ڈیسک
January 21, 2022
 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24 قیراط سونے کا بھاؤ 50 روپے کم ہوا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق آج 24 قیراط سونے کا بھاؤ 50 روپے کم ہوا ہے اور ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 25 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 7 ہزار 896 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کم ہوکر 1834 ڈالر فی اونس ہے۔