LIVE

داعش خراسان ٹی ٹی پی سے مختلف خطرہ ہے: آئی جی خیبر پختونخوا

ویب ڈیسک
January 22, 2022
 

خیبر پختونخوا کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کا کہنا ہے کہ داعش خراسان کالعدم تحریک طالبان سے مختلف خطرہ ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ کالعدم داعش خراسان کا کوئی ایک مرکز اور کوئی ایک لیڈر نہیں ہے۔

آئی جی خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ اس گروپ کے لوگوں کو غیر فعال کیا ہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جا سکا۔