LIVE

اکانومسٹ نارملسی انڈیکس، پاکستان مسلسل تیسری بار ٹاپ تھری ممالک میں شامل

ویب ڈیسک
January 23, 2022
 

اکانومسٹ نارملسی انڈیکس میں پاکستان مسلسل تیسری بار ٹاپ تھری ممالک میں آیا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دنیا میں کسی اور ملک نے یہ کامیابی حاصل نہیں کی، مالی سال 2021 میں 5.37 فیصد جی ڈی پی گروتھ سے اس کی عکاسی ہوتی ہے۔

سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے کہ گزشتہ 14 سال میں یہ پاکستان کی دوسری بلند ترین شرح نمو ہے۔