LIVE

’ہم تو کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں‘

ویب ڈیسک
January 24, 2022
 

اس موقع پر کسی نے بابر کے ماضی کی ویڈیو شیئر کی__فوٹو: ٹوئٹر

قومی کرکٹر بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز اپنے نام کرنے پر شائقین کرکٹ بھرپور مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پر بابر سے متعلق لوگ تبصرے کررہے ہیں جس کی وجہ سے کرکٹر کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے۔ ناصرف پاکستانی مداح بلکہ بابر کے بھارتی مداح بھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

اس موقع پر کسی نے بابر کے ماضی کی ویڈیو شیئر کی تو کوئی گزشتہ روز رضوان کے  نام ہونے والا ایوارڈ کو یاد کرتا رہا، کسی نے دونوں کو کرکٹ کا شیر قرار دیا تو کئی بابر کے لیے دعائیں دیتا دکھائی دیا۔

ایک صارف نے دلچسپ ٹوئٹ کیا اور کہا کہ ہم تو کرکٹ کے عہدِ بابر میں جی رہے ہیں۔

ایک اور مداح نے بابر اعظم کی پرانی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ لمحات کل کے ہوں۔

کچھ دیگر ٹوئٹس ملاحظہ کیجیے:

واضح رہے کہ بابر اعظم مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔