LIVE

ایران: جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری کو 8 سال قید کی سزا

ویب ڈیسک
January 26, 2022
 

ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری بینجیمن برائر کو 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ —فوٹو: رائٹرز

ایران کی عدالت نے فرانسیسی سیاح کو جاسوسی کے الزام میں 8 سال قید کی سزا سنا دی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایران کی عدالت نے جاسوسی کے الزام میں فرانسیسی شہری  بینجیمن برائر کو 8 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فرانسیسی شہری کو مئی 2020 میں ایران ترکمانستان سرحدی علاقے میں ڈرون کی مددسے علاقے کی تصاویر لینے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

 فرانسیسی شہری پر جاسوسی اور ایران کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے الزامات ہیں تاہم دوسری جانب فرانس کی وزارت خارجہ نے  بینجیمن کی سزا کو  ناقابل قبول قرار دیا ہے۔