LIVE

شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

عتیق الرحمٰن
January 27, 2022
 

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

منیجر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اعظم خان نے شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی گھر میں ہی قرنطینہ کریں گے۔

شاہد آفریدی کمر میں تکلیف کے باعث گزشتہ روز ہی ٹیم کا بائیو سکیور ببل چھوڑ کر چند گھنٹوں کیلئے اسپتال گئے تھے۔

اسپتال سے واپسی پر شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ ہوا جو مثبت آیا، شاہد آفریدی کو کووڈ کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں لیکن پی سی بی پروٹوکولز کے مطابق شاہد آفریدی 7 روزہ آئسولیشن مکمل کریں گے۔