LIVE

ہیرو کی گرل فرینڈ کی وجہ سے کئی فلموں سے نکالا گیا، روینا ٹنڈن

ویب ڈیسک
January 27, 2022
 

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے ساتھی اداکار کی گرل فرینڈ کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے نکالا گیا۔ —فوٹو: فائل 

بالی وڈ اداکارہ روینا ٹنڈن اپنے وقت کی کامیاب اداکاراؤں میں سے ایک تھیں جن کی  گووندا، اکشے کمار اور اجے دیوگن کے ساتھ کافی ہٹ جوڑی تھی،تاہم کئی عرصے سے انہوں نے فلموں میں کام نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے ساتھی اداکار کی گرل فرینڈ کی وجہ سے انہیں کئی فلموں سے نکالا گیا۔

روینا ٹنڈن نے بتایا کہ ماضی میں مجھے جان بوجھ کر ایک دو فلموں سے نکالا گیا کیونکہ ہیرو کی گرفرینڈ جو خود بھی اداکارہ تھی، مجھے پسند نہیں کرتی تھی وہ میرے بارے میں غیر محفوظ تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ ہیرو کی گرل گرینڈ نے اداکار کو میری جگہ کسی اور اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے پر مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق روینا نے بتایا کہ  اداکار کی گرل فرینڈ نے اسے بعد میں دھوکا دیا اور اسے چھوڑ کر چلی گئی۔

خیال رہے کہ اداکارہ نے ماضی کے مذکورہ ہیرو اور اس کی گرل فرینڈ کا نام نہیں لیا۔