LIVE

اینڈرائیڈ صارفین جلد واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کرسکیں گے

ویب ڈیسک
February 01, 2022
 

واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کر پائیں گے۔  —فوٹو: فائل 

 واٹس ایپ صارفین جلد ہی گوگل ڈرائیو پر لامحدود بیک اپ کا آپشن استعمال نہیں کر پائیں گے۔ 

واٹس ایپ کی ہر سرگرمی پر نظر رکھنے والی سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق جلد ہی صارفین کو گوگل ڈرائیو پر اپنے واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے اسٹوریج خریدنا پڑے گا کیونکہ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے لامحدود اسٹوریج کا آپشن دستیاب نہیں ہوگا۔

اطلاعات ہیں کہ گوگل اب واٹس ایپ پر لامحدود بیک اپ کیلئے  معاوضہ وصول کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئے فیچر کے تحت واٹس ایپ صارفین کو اپنے چیٹ بیک اپ کا انتظام کرنا ہو گا اور انہیں ایک آپشن دیا جائے گا کہ وہ جگہ بچانے کے لیے کچھ فائلوں کو بیک اپ ہونے سےروک دیں۔

واضح رہے کہ ابھی تک واٹس ایپ صارفین گوگل ڈرائیو پر لامحدود اسٹوریج بیک اپ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں جس کی مدد سے وہ چیٹ کا لامحدود بیک اپ کرسکتے ہیں تاہم آئی فون صارفین کے پاس پہلے سے ہی iCloud پر واٹس ایپ چیٹ بیک اپ کے لیے محدود جگہ ہے۔