LIVE

شبانہ اعظمی کے بعد جیا بچن بھی کورونا میں مبتلا، فلم کی شوٹنگ ملتوی

ویب ڈیسک
February 03, 2022
 

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ ادکارہ جیا بچن کورونا کا شکار ہوگئیں۔ —فوٹو: فائل 

بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ ادکارہ جیا بچن کورونا کا شکار ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے  کرن جوہر کی ملٹی اسٹارر فلم 'راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی' کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شبانہ اعظمی اور جیا بچن کرن جوہر کی آنے والی فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی میں  اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

فلم میں جیا اور شبانہ اعظمی کے علاوہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ بھی اداکاری کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم 2023 میں ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ شبانہ اعظمی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔