شبانہ اعظمی کو بھی کورونا ہوگیا

کورونا مثبت آنے کی اطلاع اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے/فوٹوفائل
کورونا مثبت آنے کی اطلاع اداکارہ شبانہ اعظمی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے/فوٹوفائل 

بالی وڈ کی مقبول  اور  سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی بھی کورونا کا شکار ہوگئیں ۔

کورونا مثبت آنے کی اطلاع اداکارہ شبانہ اعظمی  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

انہوں نے لکھا، "میرے کووڈ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ فی الحال میں گھر سے الگ تھلگ ہوں۔ جو لوگ بھی میرے رابطے میں آئے ہیں، میں ان سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آپ اپنا کووڈ ٹیسٹ ضرور کرائیں۔"

اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے ان کی صحتیابی کے لیے دعا ؤں کا سلسلہ جاری ہے ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بالی وڈ کی متعدد شخصیات کورونا میں مبتلا ہوچکی ہیں  حال ہی میں اداکارہ کاجول کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

مزید خبریں :