LIVE

امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

ویب ڈیسک
March 03, 2022
 

 پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں/  فائل فوٹو

یوکرین پر حملے کے بعد امریکا نے روس کی 22 ڈیفنس کمپنیوں پر بھی پابندی لگادی ۔

خبرایجنسی کے مطابق پابندی کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں روسی فوج کے لیے لڑاکا طیارے تیار کرنے والی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ جنگی گاڑیاں، الیکٹرانک وار فیئر نظام، میزائل اور ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں بھی پابندی کا حصہ ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکومت کی تازہ پابندیوں میں بیلاروس کو بھی شامل کیا گیا ہے، بیلاروس کو تیل کی ریفائننگ سے متعلق ٹیکنالوجی فراہم نہیں کی جاسکے گی۔

بیلاروس پر پابندی ٹیکنالوجی اور سوفٹ ویئرز کی روس منتقلی روکنے کےلیے لگائی گئی ہے۔