LIVE

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ، ایف بی ایریا میں فائرنگ سے شہری ہلاک

ویب ڈیسک
March 12, 2022
 

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت سلمان حیدر کے نام سے ہوئی ہے، مقتول گاڑی سے اترا تو موٹرسائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی،موٹر سائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے  بعد فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق سلمان حیدر امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری تھا۔

مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ترجمان نے سلمان حیدر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سلمان حیدر کا قتل شہر کا امن خراب کرنےکی سازش ہے اور یہ واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ سلمان حیدر شیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کا سرگرم رکن بھی تھا ۔

فائرنگ سے جاں بحق سلمان حیدر کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔