LIVE

آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس کا مسودہ، اہم نکات سامنے آ گئے

ویب ڈیسک
March 21, 2022
 

حکومت کی جانب سے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا جس کے اہم نکات سامنے آ گئے ہیں۔

صدارتی ریفرنس میں آرٹیکل 63 کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ سے 4 سوالوں کا جواب مانگا گیا ہے۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ سے پوچھا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی کونسی تشریح قابلِ قبول ہے۔

مسودے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 63 اے میں نااہلی کی مدت کا تعین نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے صدارتی ریفرنس آج سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔