LIVE

منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا: فواد چوہدری

ویب ڈیسک
March 21, 2022
 

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ‏آرٹیکل 63 اے کے ریفرنس سے ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن کے ڈرامےختم ہو سکیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سے منحرف ارکان نے اپنی جماعت ہی نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے لیے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے جس میں منحرف اراکین کے مستقبل سے متعلق رائے لی گئی ہے۔