LIVE

اسٹیو اسمتھ پاکستان کیخلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے

ویب ڈیسک
March 25, 2022
 

اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔ —فوٹو: فائل

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دائیں ہاتھ کے بیٹر اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف وائٹ بال کرکٹ سیریز سے باہر ہو گئے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے بیان کے مطابق اسٹیو اسمتھ بائیں کہنی میں تکلیف کے باعث پاکستان کے خلاف  وائٹ بال سیریزکاحصہ نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق اسمتھ کی جگہ لیگ اسپنر مچل سوئپسن کو پاکستان کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان  تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز  کی سیریز 29 مارچ سے 5 اپریل تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔