LIVE

جناح اسپتال کراچی میں آنکھوں اور دماغ کےقریب موجود چھری نکالنےکا کامیاب آپریشن

خاور خان
March 26, 2022
 

فوٹو: فائل

کراچی میں جناح اسپتال کے ڈاکٹروں نے 32 سالہ مریض کی آنکھوں اور دماغ کے قریب موجود تیز دھار چھری کو آپریشن کے ذریعے نکال لیا۔

حساس نوعیت کے آپریشن میں 3 ڈاکٹروں اور 3 نرسوں نے حصہ لیا، آپریشن ساڑھے چار گھنٹے جاری رہا۔

 کامیاب آپریشن کے بعد مریض کو  آنکھوں کے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ترجمان جناح اسپتال کا کہنا ہےکہ نجی اسپتالوں میں اس طرح کے آپریشن پر لاکھوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔