LIVE

ناظم جوکھیو قتل: تفتیشی افسر کی تبدیلی کیلئے سیکرٹری داخلہ سندھ کا آئی جی کو خط

طلحہ ہاشمی
March 31, 2022
 

سیکرٹری داخلہ سندھ نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی تجاویز پر آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے/فوٹوفائل

سیکرٹری داخلہ سندھ نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے تفتیشی افسر کو تبدیل کرنے کے لیے انسپکٹر جنرل (آئی جی )  سندھ مشتاق مہر  کو خط لکھ دیا۔

  پراسیکیوٹر جنرل سندھ کی تجاویز پرسیکرٹری داخلہ سندھ نے  آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جس میں  مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ  پراسیکیوٹر جنرل  کے مطابق موجودہ انویسٹی گیشن افسر نااہل ہے اور اس نے اپنے اختیارات سے  تجاوز کیا ہے۔ 

پراسیکیوٹر جنرل کے مطابق تفتیشی افسر پر اسیکیوٹر جنرل کے بغیر انسداد دہشتگردی کی ایڈمنسٹریٹو عدالت میں پیش ہوا جس کے باعث سندھ حکومت کو پشیمانی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع نے اس حوالے سے جیونیوزکو بتایا کہ خط مبینہ طور پر با اثر افراد کے کہنے پر لکھا گیا ہے، تفتیشی افسر کی تبدیلی سے ملزمان کو کیس میں فائدہ ہوگا۔ْ

خیال رہے کہ  اس سے قبل بھی با اثر افراد کے کہنے پر دوسری تفتیشی ٹیم بنائی گئی تھی۔