LIVE

ویڈیو: وسیم اکرم نے نیا بولر تلاش کر لیا، دیکھ کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے

ویب ڈیسک
March 31, 2022
 

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ایک نیا بولر تلاش کر لیا ہے جس کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ میرا خیال ہے اسے پی ایس ایل کے اگلے ڈرافٹ میں شامل ہونا چاہیے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کی اپنے شوہر اور پاکستان کے سابق کپتان کو گیند کرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

وسیم اکرم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں شنیرا انہیں بولنگ کروا رہی ہیں اور اردگرد کافی لوگ بھی موجود ہیں۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے ویڈیو کے ساتھ ٹوئٹر پر ایک کیپشن بھی تحریر کیا گیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ایک نیا بولر تلاش کر لیا، میرا خیال ہے کہ شنیرا کو اگلے پی ایس ایل ڈرافٹ میں ہونا چاہیے، آپ لوگوں کا کیا خیال ہے؟