LIVE

دھمکی آمیز خط سے متعلق امریکا کا انکار سراسر جھوٹ ہے، شیریں مزاری

ویب ڈیسک
April 02, 2022
 

شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سرکاری کمیونیکیشن کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی گئی، کہا گیا کہ عمران خان کو اتارو گے تو معاف کردیں گے— فوٹو: اسکرین گریب

انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیز خط سے متعلق امریکا کا انکار سراسر جھوٹ ہے۔

شیریں مزاری نے دعویٰ کیا کہ سرکاری کمیونیکیشن کے ذریعے پاکستان کو دھمکی دی گئی، کہا گیا کہ عمران خان کو اتارو گے تو معاف کردیں گے۔

شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی امریکی اہلکاروں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی عراق میں موجودگی سے متعلق اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدیداروں کے سامنے جھوٹ بولا  تھا۔