LIVE

کرینہ کپور نے رنبیر سے شادی کے بعد عالیہ کو خاندان میں خوش آمدید کہہ دیا

ویب ڈیسک
April 14, 2022
 

بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بلآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔—فوٹو: عالیہ انسٹاگرام

بالی وڈ کی مقبول جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بلآخر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

عالیہ بھٹ نے  شادی کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں ویسے ہی بالی وڈ شخصیات اور ان کے مداحوں کی جانب سے نئے جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے۔

اسی دوران بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جو رنبیر کپور کی کزن بھی ہیں انہوں نے خاندان میں شامل ہونے والی نئی نویلی دلہن عالیہ کو پیار بھرے پیغام کے ذریعے کپور خاندان میں خوش آمدید کہا۔

فوٹو: اسکرین گریب

کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر عالیہ اور رنبیر کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' خاندان میں خوش آمدید، پیاری عالیہ'۔

فوٹو؛ انسٹاگرام

دوسری جانب رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی بھابھی کو شادی کے بعد خاندان میں خوش آمدید کہا اور لکھاکہ ' ہم  تم سے پیار کرتے ہیں عالیہ'۔

فوٹو: اسکرین شاٹ

اس کے علاوہ بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما نے بھی نئے جوڑے کو شادی کی مبارکباد دی اور پیار بھرا پیغام لکھا۔