LIVE

پی ٹی آئی کا منحرف ارکان کے ریفرنسز کے معاملے پر عدالت جانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
April 25, 2022
 

عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلےکیلئےاستدعاکی جائے گی: پی ٹی آئی/ فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف نے منحرف ارکان کے ریفرنس کے معاملے پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ منحرف ارکان کے معاملے پر ریفرنس کے لیے لاہور  ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا جس میں عدالت سے الیکشن کمیشن سے نااہلی ریفرنسزپرجلد فیصلےکیلئےاستدعاکی جائے گی۔

واضح رہےکہ پی ٹی آئی کے 26 ارکان اسمبلی پر وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حمزہ شہباز کو ووٹ دینے کا الزام ہے اور پی ٹی آئی نے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کررکھے ہیں۔