LIVE

جامعہ کراچی میں دھماکا خودکش ہوسکتا ہے: کراچی پولیس چیف

طلحہ ہاشمی
April 26, 2022
 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جار ہیں: کراچی پولیس چیف/اسکرین گریب

جامعہ  کراچی میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن  نے نمائندہ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امکان  ہے دھماکا خودکش ہوسکتاہے۔

غلام نبی میمن کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق برقع پوش خاتون ملوث ہوسکتی ہیں تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جار ہیں۔

دوسری جانب رینجرز ذرائع کا کہناہےکہ جامعہ کراچی میں ہونے والے دھماکے میں 4 رینجرز اہلکار  بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم  ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

رینجرز ذرائع کا بتانا ہےکہ چاروں اہلکار موٹرسائیکل پر وین کی سکیورٹی پر تعینات تھے۔