LIVE

ویڈیو: ماں کی حاضر دماغی نے بچے کو ٹرک تلے آنے سے بچالیا

ویب ڈیسک
April 27, 2022
 

کہاجاتا ہے کہ حاضر دماغی انسان کو بڑے حادثات سے بچاجاسکتی ہے جس کا نظارہ اس ویڈیو میں بھی نظر آیا۔

بھارتی میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جو ویتنام کے  شہر گوئی کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو کچھ عرصہ پہلے کی ہے جس میں خاتون کو اپنے بچے کے ہمراہ شوہر کے ساتھ بائیک پر بیٹھے دیکھاجاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بائیک پر بیٹھی فیملی کو کار نے پیچھے سے ٹکر ماری جس کے بعد بائیک لڑکھڑاگئی اور خاتون بچے کے ہمراہ سڑک پر گرگئیں۔

خاتون کے گرتے وقت  عین سامنے سے ایک ٹرک آرہا تھا تاہم خاتون نے حاضر دماغی سے بچے کو کھینچ لیا جس سے بچہ ٹرک کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا۔