LIVE

جامعہ کراچی خودکش دھماکا، سی ٹی ڈی نے مشتبہ شخص بیبگار امداد کو گرفتارکرلیا

طلحہ ہاشمی
April 27, 2022
 

گرفتارشخص پردھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، تحقیقاتی ذرائع— فوٹو: فائل

کراچی یونیورسٹی میں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشتبہ شخص بیبگار امداد کو گرفتارکرلیا ہے۔

تحقیقاتی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارشخص پردھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکےکے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے۔