پاکستان
Time 27 اپریل ، 2022

سی ٹی ڈی کی پنجاب یونیورسٹی ہاسٹل میں کارروائی، طالب علم گرفتار

ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے سی ٹی ڈی کی جانب سے طالب علم کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو
ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے سی ٹی ڈی کی جانب سے طالب علم کو گرفتار کیے جانے کی تصدیق کی ہے/ فائل فوٹو

لاہور: محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) نے پنجاب  یونیورسٹی کے ہاسٹل سے ایک طالب علم کو گرفتارکرلیا۔

ترجمان  پنجاب یونیورسٹی نے سی  ٹی ڈی کی جانب سے طالب علم کو گرفتار  کیے جانے کی تصدیق  کی ہے۔

ترجمان نےبتایا کہ سی ٹی ڈی نے طالب علم کو ہاسٹل سے گرفتار کیا ہے۔

دوسری جانب یونیورسٹی ہاسٹل سے طالب علم  کی گرفتاری  پر ساتھی طالب علموں کی جانب سے وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین  نے طالب علم کی گرفتاری کی مذمت  کی۔

واضح رہے کہ 26 اپریل کو جامعہ کراچی میں ہونے والے خودکش دھماکے میں تین چینی اساتذہ سمیت چار افراد ہلاک ہوئے۔


مزید خبریں :