LIVE

پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں اسپین کے خلاف دوسرا میچ نہ جیت سکی

ویب ڈیسک
May 04, 2022
 

اسپین نے پاکستان کے خلاف 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی— فوٹو: فائل

بارسلونا : پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ میں اسپین کے خلاف دوسرا میچ نہ جیت سکی۔

اسپین نے پاکستان کے خلاف 3 کے مقابلے میں 5 گول سے کامیابی حاصل کی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کل وطن واپسی کیلئے اڑان بھرے گی۔ پاکستان نے دورہ یورپ پر پانچ میچز تین ٹیموں کے خلاف کھیلے جن میں سے پاکستان نے 2 میچزمیں کامیابی حاصل کی۔