LIVE

اٹلی میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ، ہزاروں سکھوں کی شرکت

مرتضیٰ علی شاہ
May 08, 2022
 

بھارت سے خالصتان کی آزادی کی تحریک اٹلی پہنچ گئی ہے جہاں سکھ فار جسٹس کی جانب سے خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا ۔

اٹلی کے شہر بریشیا میں خالصتان ریفرنڈم کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا، خالصتان ریفرنڈم میں تقریباً 40 ہزار ووٹ کاسٹ کیےگئے۔

خالصتان پر ووٹنگ صبح 9 سے شام 5ب جےتک بغیر وقفےکےجاری رہی، تقریباً دس ہزار لوگ وقت ختم ہونے کےباعث ووٹ نہ ڈال سکے، اٹلی کے مختلف شہروں میں تقریباً دو لاکھ سکھ آباد ہیں۔

سکھ برادری سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعداد ووٹنگ سینٹر کے باہر موجود تھی، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں کا مطالبہ تھا کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور اقوام عالم بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے۔

خالصتان ووٹنگ سے ایک روز قبل ہزاروں سکھوں نے مارچ کیا جس کا مقصد بیساکھی کے موقع پر خالصتان کی اہمیت کو اجاگرکرنا تھا۔

خالصتان مارچ میں عورتوں ، بچوں اور مردوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، سکھوں نے بھارت سے آزادی کے لیے نعرے لگائے۔

فوٹو: جیو نیوز

خیال رہےکہ سکھ کمیونٹی کئی دہائیوں سے آزاد خالصتان کا مطالبہ کر رہی ہے، اس سے قبل برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ سمیت سات ممالک میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ ہو چکی ہے۔