LIVE

وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے تجاویز تیار کرلیں

ویب ڈیسک
May 10, 2022
 

لگژری آئٹمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: وزارت تجارت نے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے تجاویز تیار کرلیں۔

وزارت تجارت کے ذرائع کا کہنا ہےکہ  لگژری آئٹمز کی درآمد پر دو ماہ کی پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس پر وفاقی حکومت نے بھی آمادگی ظاہر  کی  ہے۔

ذرائع کے مطابق لگژری آئٹمز میں مہنگی گاڑیاں، پرفیومز ، چاکلیٹس، فینسی لائٹس  اور ٹائلز شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ ان اقدامات سے ڈالر پر بوجھ کم ہوگا اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر لی گئی ہے۔