LIVE

کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹےہوگیا

علی عمران سید
May 10, 2022
 

صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ تو اپنی جگہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے— فوٹو: فائل

کراچی کے بعض علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ 12گھنٹےہوگیا۔

کے الیکٹرک صارفین کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں رات 12 بجے کے بعد بھی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ تو اپنی جگہ اس کے ساتھ ساتھ بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے۔

اس حوالے سے ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ طلب بڑھنے کے سبب لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے۔