LIVE

لگتا ہے میرا کوئی گناہ تھا جو عامر لیاقت سے شادی ہوئی: دانیہ

ویب ڈیسک
May 13, 2022
 

عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑوں روپے ملیں گے: دانیہ کی انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

 رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کیے جانے کے بعد شوہر پر مختلف الزامات عائد کررہی ہیں۔

اب دانیہ کا ایک اور انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہیں عامر لیاقت پر ایک اور الزام لگاتے دیکھا گیا۔

دانیہ کا کہنا تھا کہ  عامر لیاقت نے کہا تھا باہر جاکر ہم ویڈیوز بنائیں گے تو کروڑو ں روپے ملیں گے اور میں تمہیں ایسا بنادوں گا کہ دنیا تمہارے پیچھے پاگل ہوجائے گی۔

شادی سے متعلق سوال پرانہوں نے کہا کہ کہتے ہیں قسمت میں جو لکھا ہو وہ  ہو ہی جاتا ہے  اس لیے شادی ہوگئی لیکن مجھے ایسا لگتا ہے کہ میرا یا میری فیملی کا کوئی گناہ تھا جس کی وجہ سے میری عامر لیاقت سے شادی ہوئی۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل  ایک انٹرویو میں دانیہ نے اعتراف کیا تھا کہ وہ سید نہیں بلکہ ملِک ذات  سے تعلق رکھتی ہیں، انہیں نام میں سیدہ لگانے کا عامر لیاقت نے کہا تھا۔