LIVE

پاکستان میں سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی

ویب ڈیسک
May 16, 2022
 

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے— فوٹو: فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی قیمت ایک لاکھ 36 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔

یہ پاکستان میں سونے کی اب تک کی بلند ترین قیمت ہے۔

اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 17 ہزار 112 روپے ہوگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 14 ڈالر کم ہوکر 1799 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔