LIVE

الیکشن کمیشن کی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی سے متعلق فیصلے کی 18 مئی کی کازلسٹ تبدیل

ویب ڈیسک
May 17, 2022
 

الیکشن کمیشن نے فیصلہ 18 مئی کو 12بجے سنانے کی کازلسٹ جاری کی تھی— فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے نااہلی ریفرنسزکے فیصلے سے متعلق 18 مئی کی کازلسٹ میں ردوبدل کردی۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کےخلاف ریفرنسز پر آج فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کی 18 مئی کی کازلسٹ میں تبدیلی کردی ہے اور نئی کاز لسٹ جاری کی ہے۔

18 مئی کی کاز لسٹ سے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا فیصلہ ہٹادیا گیا ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کل ہی منحرف ارکان کا فیصلہ سناسکتا ہے اور  اضافی کاز لسٹ بھی جاری کرسکتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے آج فیصلہ 18 مئی کو 12بجے سنانے سے متعلق کازلسٹ جاری کی تھی۔