LIVE

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا

ارفع فیروز
May 17, 2022
 

سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ نے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر اور راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شیعب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

وریندر سہواگ نے  بھارتی ڈیجیٹل شو 'ہوم آف ہیروز' میں میزبان سنجے منجریکر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا۔

بھارتی ڈیجیٹل شو کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شو کی کچھ جھلکیاں شیئر کی گئیں جس میں وریندر سہواگ کا کہنا تھاکہ شعیب اختر اپنا ہاتھ چھپاکر بولنگ کے وقت بھاگتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن  غیرقانونی تھا، وہ ہاتھ کو جھٹکا مارکر بولنگ کرواتے تھے۔

رپورٹس کے مطابق شو کی یہ قسط 19 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔