LIVE

عامر لیاقت کو چاہیے بشریٰ کے پیروں میں گر کر معافی مانگے : لبنیٰ فریاد

ویب ڈیسک
May 18, 2022
 

عامر لیاقت سے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتی، ہر بندے پر ترس آجاتا ہے لیکن مجھے عامر لیاقت پر تھوڑا سا بھی ترس نہیں آتا : لبنیٰ فریاد/ فائل فوٹو

رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کو سینئر اداکارہ لبنیٰ فریاد عرف اماں کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایاگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر لبنٰی فریاد کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں انہیں عامر لیاقت کو کھری کھری سناتے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ’ عامر لیاقت سے میں بات ہی نہیں کرنا چاہتی، ہر بندے پر ترس آجاتا ہے لیکن مجھے عامر لیاقت پر تھوڑا سا بھی ترس نہیں آتا ‘۔

لبنیٰ فریاد نے عامر لیاقت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’عامر لیاقت بے عزت ہوچکے ہیں لیکن اگر وہ مزید بے عزتی سے بچنا چاہتے ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ بشریٰ کے پاس جائیں اور ان کے پیروں میں بیٹھ جائیں، بشریٰ کے پیروں سے نہ اٹھیں بلکہ ان سے رو رو کر معافی مانگیں‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’عامر لیاقت نے اپنی بیوی اور اپنے بچوں کا بہت دل دکھایا ہے،  اگر بشریٰ ان کو معاف کردیتی ہیں تو شاید اللہ پاک ان  کو معاف کردیں‘۔

یاد رہے کہ دانیہ ملک نے عامر لیاقت سے علیحدگی کے لیے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی ہوئی ہے جب کہ ان کی جانب سے شوہر پر متعدد الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔