LIVE

کراچی میں پولیس اہلکار پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

افضل ندیم ڈوگر
May 19, 2022
 

کراچی کے علاقے بھیم پورہ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر بیٹھ رہا تھا کہ حملہ آور سامنے سے پیدل آیا اور فائرنگ کردی۔

پولیس اہلکار کو کندھے  پر گولی لگی لیکن اس کے باوجود اس نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی اور اس کے پیچھے دوڑا۔ 

پولیس کانسٹیبل اشرف ولد شیر محمد کی عمر 45 سال بتائی گئی ہے جو کورٹ پولیس کا سپاہی ہے۔

اشرف بھیم پورہ میں آٹے کی چکی کے برابر والی دکان سے سامان لے کر واپس جارہا تھا۔

گولی لگنے سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔